لوگوں کو ہنسانے والے افتخار قیصر کے حالات سے دنیا بے خبر

لوگوں کو ہنسانے والے افتخار قیصر کے حالات سے دنیا بے خبر

ویب ڈیسک: پی ٹی وی کے نامور اداکارافتخار قیصر کسم پرسی کا شکار کوئی پوچھنے والا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار، مصنف، ادیب اور شاعر افتخار قیصر  جو اپنی ساری زندگی لوگوں کو ہنساتے رہے اور عوام کے مسائل اپنی شاعری کے ذریعے اور فنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کرتے رہے لیکن اس وقت اپنی زندگی کے سخت ترین دور سے گزر رہےہیں  تو ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

افتخار قیصر طویل عرصے سے شوگر اور گردون کے مرض میں مبتلا ہیں تاہم چند روز قبل فالج کے حملے کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی،افتخار قیصر بیماری کے باعث زندگی نہایت کسم پرسی کی حالت میں گزار رہے ہیں اور معاشی طور پر کمزور ہونے کے باعث علاج کرانے سے بھی قاصر ہیں،

علاج تو کیا اپنے دور کے معروف اداکار کے گھر فاقوں کی نوبت آچکی ہے اور تو اور مکان مالک کرائہ نہ ملنے پرگھر خالی کرنے کا  نوٹس دے چکا ہے۔

ان حالات میں کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی ایسے نامور اداکار کے حالات پر چشم پوشی لمحہ فکریہ ہے۔

 افتخار قیصر کے حوالے سے یہ بات بھی اس وقت قابل ذکر ہے وہ اپنی فنی خدمات کے نتیجے میں دیگر اعزازات کے ساتھ

صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی بھی حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں