مہمند ایجنسی:خودکش دھماکے، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی

مہمند ایجنسی:خودکش دھماکے، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ویب ڈیسک: مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل آفس ہیڈ کوارٹرغلنئی کےمین گیٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے میں تین لیویز اہلکار سمیت 5 شہید جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گٗئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک حملہ آور کو گیٹ پر پکڑلیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل آفس کے ہیڈ کوارٹر کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں نے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو خودکش حملہ آوروں کو گیٹ پر روکا جس پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

اسی دوران دوسرے   خودکش حملہ  آورنے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو سیکیورٹی فورسز نےفائرنگ کرکے موقع پر ہلاک کردیا۔

جبکہ خودکش حملے میں تین لیویز اہلکار اور دو شہری  شہید ہوگئے۔ 
شہید ہونے والےاہلکاروں میں  تاج عالم، یاسر اور زرسید شامل جبکہ  ایک سکول ٹیچر اور عام شہری شامل ہے۔

دھماکے  کے نتیجے میں میں زخمی ہونے والے افراد کو  ایل آر ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  

دھماکےکے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور سرچ آپریشن شروع کردی۔

 آئی ا یس پی آر کی  پریس ریلیز کے مطابق دونوں خودکش حملہ پڑوسی ملک سے سرحد پار کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں داخلہ ہوئے ۔

متعلقہ خبریں