امن کے دشمنوں نے لاہور کے بعد پشاور کو بھی نشانہ بنا لیا

امن کے دشمنوں نے لاہور کے بعد پشاور کو بھی نشانہ بنا لیا

ویب ڈیسک: خیبرپختوانخواہ کے دارالحکومت پشاور میں حیات آباد کے علاقے میں زوردار دھماکہ ہوا ہے‘ جس کے نتیجے میں‌ ایک شخص شہید اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  حیات آباد میں ماتحت عدلیہ کے ججز کو لے جانے والی گاڑی سے  خود کش حملہ آور نے اپنی موٹر سائیکل ٹکرا دی جس سے گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ جج اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ 

زخمیوں میں 3 خواتین جوڈیشل افسران بھی شامل ہیں جن کی شناخت رابعہ عباس، آمنہ اور تحریمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

 دہشتگردی کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز، پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائیاں شروع کر دیں ہیں۔

واقعے میں جاں بحق اور زخمی شخص کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔

 واقعے کے بعد پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے کچھ دیر بعد حیات آباد میڈیکل کمپلکس کا دورہ کرنا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق خود کش دھماکے میں تقریباً 15 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں