فاٹا کاخیبر پختونخوا میں انضمام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نہایت ضروری ہے،عمران خان

فاٹا کاخیبر پختونخوا میں انضمام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نہایت ضروری ہے،عمران خان

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبر پختونخواہ میں انضمام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نہایت ضروری امر ہے۔

سربراہ تحریک انصاف پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے ہمراہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور اور لاہو ر میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر ذور دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا دہشت گردوں کی  مرکز بن چکا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ضربِ عضب اور نیشنل ایکشن پلان سے فائدہ اٹھانا ہے جتنا جلد ممکن ہوسکے فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کردیا جائے اور اس کام میں تاخیر کی گئی تو اس کا فائدہ دہشت گردوں کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے پاس وسائل نہیں ہیں اور قبائلی علاقوں کا سارا نظام تباہ ہوچکا ہے اس لیے اگر وہاں بلدیاتی حکومتیں قائم کردی جائیں تو اس طریقے سے قبائلی عوام کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اور وہاں بھی ترقی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں