ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص ''را'' کے مذموم کوعزائم خاک میں ملادیں گے،جنرل محمد زبیر محمود حیات

ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص ''را'' کے مذموم کوعزائم خاک میں ملادیں گے،جنرل محمد زبیر محمود حیات

ویب ڈیسک : دشمن سی پیک کیخلاف سازش کر رہے ہیں ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص را کےمذموم عزائم کوناکام بناناہے۔چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل محمد زبیرمحمود حیات

تفصیلات  کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی  کراچی منوڑہ میں پاسنگ آوٹ پریڈ 100 افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، پاس آوٹ افسران میں72پاکستانی افسران جبکہ برادر ملک بحرین، قطر اور سعودی عرب کے 28 کیڈٹس بھی شریک تھے، 107 ویں مڈشپ مین اور 16ویں شارٹ  سروس کمیشن تقریب  کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود تھے۔ جنرل محد زبیر محمود حیات نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود نے کہاکہ'' را''بلوچستان میں عدم استحکام پیداکرناچاہتی ہے پاکستان را سمیت مختلف ایجنسیوں کی حرکتوں سے اچھی طرح باخبر ہے،’’را‘‘ افغانستان سے آپریٹ کررہی ہےانہوں نے کہا کہ ہماری افواج اتحاداورپیشہ ورانہ صلاحیتوں کی علامت ہیں ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص را کےمذموم عزائم کوناکام بناناہے انہوں نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہےدشمن کےناپاک عزائم خاک میں ملادیں گے جنرل محدم زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی معیشت کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے علاقائی مسائل کےحل میں پاکستان کواہمیت حاصل ہے افغانستان میں امن امان خطے کی سلامتی کیلئے ضروری ہے انہوں نے  کہا کہ پاکستان پڑوسیوں سمیت تمام ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتاہے پاکستان پرامن بقائے باہمی پریقین رکھتاہے۔

کشمیر کے حوالے سے جنرل محمد زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ مقبوضہ  کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پرتشویش ہے۔

چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل محمد زیر محمود حیات یہ مزیدکہاکہ  آپریشن ردُّالفساد محض ایک مہم نہیں آپریشن کامقصددہشتگردوں کے سہولت کاروں کامکمل خاتمہ ہے۔

متعلقہ خبریں