پاناما کیس :وزیراعظم نواز شریف آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے

پاناما کیس :وزیراعظم نواز شریف آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے

ویب ڈیسک:وزیر اعظم پاکستان نواز شریف آج پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے۔

وزیر اعظم پاکستان نواز شریف آج پاناما کیس کی جے آئی ٹی شریف پاناما کیس میں لگائے گئے الزامات سے متعلق سوالوں کے جواب دیں گے۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کرنیوالی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں وزیراعظم سے لندن فلیٹس،حدیبیہ پیپرملزم اور قوم اور پارلیمنٹ سے خطاب کے حوالے سے پوچھ ہوگی ۔

وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز 5 بار جبکہ چھوٹےبیٹے حسن نواز 2 بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں ۔ وزیراعظم  کا داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر  24 جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے ، جبکہ جے آئی ٹی نے پنجاب وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھی طلب کیا ہے۔ وزیراعظم کی پیشی کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گِے گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں