پاکستان ٹیم کی تاریخ ساز فتح ،انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان ٹیم کی تاریخ ساز فتح ،انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

کارڈف میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کرانگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔  انگلینڈ کے تمام کھلاڑی کریس پر ٹک نہ سکے اور     49 اعشاریہ 5اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 212 رنز کا ہدف پاکستان نے 11.5 اوور پہلے ہی حاصل کرلیا۔ بابر اعظم اور محمد حفیظ بالترتیب 38 اور 31 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3‘ جنید خان اور رومن رئیس نے 2‘2 وکٹیں حاصل کیں۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں آج بنگلادیش اور بھارت کا مقابلہ ہوگا۔ فاتح ٹیم 18 جون کو فائنل میں پاکستان سے ٹکرائے گی۔

متعلقہ خبریں