حسن علی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب باولر بن گئے

حسن علی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب باولر بن گئے

ویب ڈیسک:پاکستانی باولر حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

 پاکستان فاسٹ باولر حسن علی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بن گئے۔   حسن علی نے انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل 2 شکار کئے  اور اس کارکردگی کے ساتھ ہی  چیمپئنزٹرافی  کے ایک ایونٹ میں  سب سے کامیاب باولر بن گئے۔ حسن علی  ایونٹ میں اب تک 10 وکٹیں لے چکے ہیں۔ حسن علی 4 میچز میں 10 وکٹیں لے کر پہلی پوزیشن پر براجماں ہیں۔  آسٹریلوی فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ 3 میچز میں 9 وکٹیں لے کردوسرے، انگلش فاسٹ بالر لیم پلنکیٹ 4 میچز میں 8 وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان فاسٹ بالر جنید خان 3 میچز میں 7 وکٹیں لے کر چوتھی پوزیشن پر موجود  ہیں۔ پاکستان کے نوجوان فاسٹ باولرحسن علی رواں سال 11 میچوں میں 25 وکٹیں لے کر دنیا کے تیسرے بہترین بالر بھی ثابت ہوئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں