مخالفین جتنے جتن کر لیں، الزام لگا لیں ،ناکام و نا مراد ہوں گے،،وزیراعظم نوازشریف

مخالفین جتنے جتن کر لیں، الزام لگا لیں ،ناکام و نا مراد ہوں گے،،وزیراعظم نوازشریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم نے اپنی حکومت میں اپنے آپ کو پیش کردیا اور  ایک بار پھر دستاویزات جے آئی ٹی کو دے دی ہیں۔

جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز کا کہنا تھا کہ  جے آئی ٹی کے سامنے موقف پیش کردی ہےاور  آج د وبارہ سے دستاویزات جے آئی ٹی کو دے دی ہیں  قانون کی سربلندی کیلیے آج کا دن سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ،تمام اثاثوں، وسائل کی دستاویزات متعلقہ اداروں، سپریم کورٹ کے پاس ہے۔  پاناما لیکس سامنے آتے ہی سپریم کورٹ کاکمیشن قائم کرنےکااعلان کیاتھا،  میری پیشکش کو سیاسی تماشوں کی نذر نہ کیاجاتا تو آج تک یہ مسئلہ حل ہوچکا ہوتا،وزیراعظم نے کہاکہ ہمارااحتساب 1972سے شروع ہو ا ہےایسا کوئی خاندان ملک میں ہے جس کی تین نسلوں کا بے رحمانہ احتساب ہوا ہو۔ مشرف کی آمریت نے ہمارابےدردی سےاحتساب کیا مشرف کی آمریت میں ہمارےگھروں پربھی قبضہ کرلیاگیا احتساب کا سلسلہ آیندہ آنے والی نسلوں تک پھیلا ہوا ہے  اور  اللہ کے فضل و کرم سے ایک ایک پائی کا حساب دے دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مخالفین جتنے جتن کر لیں، الزام لگا لیں ،ناکام و نا مراد ہوں گے نہ پہلے ہمارے دامن پر کرپشن کا داغ ملااور نہ اب ملےگا،ہمارے خاندان اور ذاتی کاروبار کو الجھایا اور اچھالا جارہا ہے،انھوں نے کہا کہ  جوکچھ ہورہا ہےاس کاسرکاری خزانےکی خوردبردیاکرپشن سےدورکاتعلق نہیں، یہ کوئی کرپشن کیس نہیں ہے وزیراعظم  نواز شریف نے کہا کہ   چند دن میں جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی سامنے آجائے گی  چند دن میں ایک بڑی عدالت لگنے والی ہے ہم سب کو 20کروڑعوام کی عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے وزیراعظم نے کہا کہ یہاں اس لیے پیش ہوا ہوں کیونکہ سب آئین و قانون کو جوابدہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں اور میرا پورا خاندان اس جے آئی ٹی اور عدالت میں سرخرو ہونگے،وزیراعظم نے  مزید کہا کہ وہ زمانے گئے جب سب کچھ پردوں کے پیچھے چھپا رہتا تھا اب کٹھ پتلیوں کے کھیل نہیں کھیلے جاسکتے،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا  بہت کچھ کہنے کو ہیں مگر  آیندہ آنے والے دنوں میں عوام سے سب کہوں گا۔

متعلقہ خبریں