دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

ویب ڈیسک:پی سی بی نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اور 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹی ٹوئنٹی میں احمد شہزاد اور کامران اکمل کی واپسی ہوئی ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ عمرا کمل کو فٹنس مسائل کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز کے لیئے قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور اوپننگ بلے باز احمد شہزاد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ون ڈے ٹیم میں شامل 16 کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز حمد،احمد شہزاد،کامران اکمل،محمد حفیظ،بابراعظم،شعیب ملک،فخرزمان ،آصف ذاکر،عماد وسیم،شاداب خان،فاسٹ بالرزمیں حسن علی،وہاب ریاض ،محمد عامر،فہیم اشرف اور جنید خان شامل ہیں جب کہ اسپن بالنگ کے لیئے محمد اصغر کو موقع دیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، رومان رئیس اور عثمان خان شنواری شامل ہیں

متعلقہ خبریں