شام: دمشق کی عدالت میں‌ دھماکا، درجنوں افراد جاں بحق

شام: دمشق کی عدالت میں‌ دھماکا، درجنوں افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: شام کے دارالحکومت دمشق میں جسٹس پیلس پر خود کش دھماکا کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا دمشق کے وسط میں واقع ایک عدالت کے احاطے میں ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خود کش تھا۔

ذرائع  کے مطابق خودکش بمبار نے پولیس کے روکنے پر گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں پچیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں کے کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں