آصف علی زرداری نئی مصیبت میں پھنس گئے،سپریم کورٹ میں آصف علی زرداری پر غداری کامقدمہ چلانےکی درخواست دائر

آصف علی زرداری نئی مصیبت میں پھنس گئے،سپریم کورٹ میں آصف علی زرداری پر غداری کامقدمہ چلانےکی درخواست دائر

ویب ڈیسک:سی آئی اے کے اہلکاروں کو ویزے جاری کرنے پر سابق صدرآصف علی زرداری،سابق وزیزراعظم یوسف رضا گیلانی اورسابق سفیرحسین حقانی کے خلاف غداری کے مقدمے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سید ظفر علی شاہ کی جانب سے  سپریم کورٹ میں  درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ امریکہ کو ایبٹ آباد آپریشن کی اجازت دینا اور سی آئی اے اہلکاروں کو ویزے فراہم کرنے میں آصف زرداری نے غیر قانونی کام کیا ہے

درخواست میں کہا گیا کہ  عدالت وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو حسین حقانی کو پاکستان واپس لانے کا حکم دے اور وفاقی حکومت کو ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا  بھی حکم دے۔درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت جاری کی جائے اور حسین حقانی سے  امریکیوں کو جاری ویزوں کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

متعلقہ خبریں