عالمی برادری کو دہشتگردی اور تحریک آزادی میں فرق سمجھتے ہوئے اسلام فوبیا سے باہر نکلنا ہو گا، چوہدری نثار

عالمی برادری کو دہشتگردی اور تحریک آزادی میں فرق سمجھتے ہوئے اسلام فوبیا سے باہر نکلنا ہو گا، چوہدری نثار

ویب ڈیسک:وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کےخلافجنگ میں پاکستانی  قوم نے  بہت قربانیاں دی علاقائی سیکیورٹی میں خرابیوں کا نقصان بھیبھگتا مگر پاکستان کو عالمی برادری سے زبانی حمایت کے سوا کچھ نہیں ملا۔

اسلام آباد میں پاک برطانیہ بین الاقوامی سیمینارسیمینار سے خطاب میں وزیر داخلہ نے  کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں ملی ہیں ،ہماری مسلح افواج،پولیس، سیکیورٹی  فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی میں بہت کمی آئی ہے۔

وزیرداخلہ  کا کہنا تھا کہ علاقائی سیکیورٹی میں خرابیوں کا خمیازہ بھی ہم نے بھگتا لیکن پھر بھی پاکستانیوں کو مورد الزام ٹہرایا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے سویت یونین کی جنگ کے بعد پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا، پاکستان کو عالمی برادری سے زبانی حمایت کے سوا کچھ نہیں ملا،عالمی برادری کو دہشتگردی اور تحریک آزادی میں فرق سمجھتے ہوئے اسلام فوبیا سے باہر نکلنا ہو گا۔

متعلقہ خبریں