ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اب پروفیسر بھی بن گئی,

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اب پروفیسر بھی بن گئی,

ویب ڈیسک: ہالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی کی صرف اداکاری ہی پہچان نہیں بلکہ وہ اب پروفیسر  بھی بن گئی ہیں۔

اکتالیس سالہ ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی سفیر انجلینا جولی پروفیسر بن گئی ہیں، وہ لندن اسکول آف اکنامکس میں پروفیسر کے فرائض سرانجام دیں گی۔

نے لندن اسکول آف اکنامکس میں اپنا پہلا لیکچر دیا جہاں انہوں نے طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر کی حیثیت سے اپنی خدمات اور تجربات سے طلباء کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ انجلینا جولی نے گزشتہ برس لندن اسکول آف اکنامکس میں متعارف کرائے جانے والے کورس’خواتین، امن اور سلامتی‘ میں بطور پروفیسر اپنی ذمہ داری نبھانے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

متعلقہ خبریں