پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی

ویب ڈیسک: پاکستان نے ڈومینیکا میں آخری اور تیسرے   ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 101رنز سے شکست دیکر ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز1-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی

ویب ڈیسک: پاکستان نے ڈومینیکا میں ٹیسٹ میچ کے امیں ویسٹ انڈیز کو 101رنز سے شکست دیکر ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز1-2 سے اپنے نام کرلی۔

ڈومینیکا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو جیتنے کے لئے 304 رنز کا ہدف دیا جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 202 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز101رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔میچ کے آخری لمحات میں یاسر شاہ نے شینن گیبرئیل کی وکٹ حاصل کرکے پاکستان کو میچ میں فتح سے ہمکنار کیا۔

یاسر شاہ کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے میچ کی دوسری اننگ میں گیاروہیں بار 5وکٹ لیے اور سیریز میں 25 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ روسٹن چیز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں