ون بیلٹ ون روڈ خوشحالی کاعظیم منصوبہ ہے،چینی صدر

ون بیلٹ ون روڈ خوشحالی کاعظیم منصوبہ ہے،چینی صدر

ویب ڈیسک: چینی صدر شی جن پنگ  نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ کےتحت کئی منصوبوں پر آغاز ہوچکا ہےبیلٹ اینڈروڈفورم میں ایشیااور یورپ کےبراعظموں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ییجنگ میں  چینی صدر شی جن پنگ کا گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہون بیلٹ ون روڈ کےتحت کئی منصوبوں پر آغاز ہوچکا ہے انکاکہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ خوشحالی کاعظیم منصوبہ ہے آج کےدور میں کوئی ملک تنہاترقی نہیں کرسکتاایک دوسرے کےتجربات سے استفادہ کرکے ترقی حاصل کرسکتےہیں چینی صدر نے کہا کہبیلٹ اینڈروڈفورم میں ایشیااور یورپ کےبراعظموں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ہم شاہراہ ریشم جیسے منصوبوں سے رہنمائی حاصل کرسکتےہیں  مربوط مواصلات کےلیے ریل اور شاہراہوں کےنیٹ ورک کومضبوط بنانا ہے،تعاون کےذریعے ہی چیلنجز سےنمٹ کر ترقی کاحصول ممکن ہے ان کا کہنا تھاثقافتی روابط کےلیے عوامی سطح پر رابطے ضروری ہیں ۔چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ممالک آپس کےتنازعات پرامن طریقے اورباہمی مذاکرات سے حل کریں۔

متعلقہ خبریں