مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

ویب ڈیسک:مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز  کے 4اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز  کی گاڑی  معمول کی گشت پر تھی  کہ اچانگ دھماکا ہو گیا۔دھماکےمیں سیکیورٹی فورسز کے چار اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مستونگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو جزوی نقصان  بھی پہنچا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق بم  کوسڑک کنارے  کیا گیا تھا۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ خبریں