سائبر حملےسے کئی ملکوں میں انٹرنیٹ سے منسلک کمپیوٹرز متاثر

سائبر حملےسے کئی ملکوں میں انٹرنیٹ سے منسلک کمپیوٹرز متاثر

ویب ڈیسک: سائبر حملے نے برطانیہ اور اسپین سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں انٹرنیٹ سے منسلک کمپیوٹروں کو متاثر کیا ہے۔

ماسکو حکام کے مطابق ایک ہزار سے زیادہ کمپیوٹر اس حملے کی زد میں آئے ہیں۔اس وائرس حملے میں برطانیہ بھر میں اسپتالوں کے کمپیوٹر وں کا نظام متاثر ہوا اور انہیں مریضوں کی ڈاکٹروں کے ساتھ پہلے سے طے شدہ ملاقاتیں منسوخ کرنا پڑیں۔ان کے اسپتالوں کے کمپیوٹر ایک خاص قسم کے وائرس کا نشانہ بنے ہیں جسے  ’ رین سم ویئر ‘وائرس کہتے ہے۔ رین سم ویئر وائرس اس وقت تک کمپیوٹر کے ڈیٹا تک رسائی کی اجازت نہیں دیتا جب تک ہیکرز کو ان کا طلب کردہ معاوضہ ادا نہ کیا جائے۔ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کمپیوٹر بحال کرنے کے لیے ہیکرز 300 سے 600 ڈالر تک طلب کررہے ہیں۔اس طرح کے واقعات امریکہ، چین، روس، پرتگال اور اٹلی سمیت کئی دوسرے ملکوں سے بھی رپورٹ کیے جا رہے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ’ رین سم وئیر ‘وائرس نے 74 ملکوں میں 45 ہزار سے زیادہ کمپیوٹروں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ان کا کہنا تھا اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں