غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو آخری مہلت,,,

غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو آخری مہلت,,,

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے غیرملکی فنڈنگ کیس میں سماعت روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی.

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے غیرملکی فنڈنگ کیس میں سماعت روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرتے ہوئے پارٹی اکاونٹس کی تفصیلات 7ستمبر تک فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف سے پارٹی فنڈنگ سے متعلق تمام تفصیلات بھی طلب کرلیں۔پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک کیس کی سماعت روکنے کی استدعا کی تھی۔تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں 5 رکنی کمیشن نے کی ۔الیکشن کمیشن نے نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات دینے کی یہ آخری مہلت ہے۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے فنڈز کی تفصیلات مانگ رکھی تھیں لیکن پی ٹی آئی نے2سال سےاکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہناتھاکہ پی ٹی آئی والے تفصیلات دینے کے بجائے ہر بار نئی درخواست لے کر آجاتے ہیں ، پی ٹی آئی تفصیلات دےدے تو معلوم ہو جائےگا ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لی یا نہیں، ہر بار نئی درخواست دے کرتفصیلات سے بچنےکی کوشش کی جاتی ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست کی تھی کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے،الیکشن کمیشن کارروائی روک دے۔الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں فریق ہے جہاں پی ٹی آئی نے جواب داخل کرادیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا آپ الیکشن کمیشن کوکارروائی سےروکنےکی استدعاسپریم کورٹ میں کردیتےتوبہترہوتا،جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کہتے ہیں تو سپریم کورٹ میں درخواست دے دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں