سابق صدر آصف زرداری کانواز شریف سے روابط سے انکار۔

سابق صدر آصف زرداری کانواز شریف سے روابط سے انکار۔

ویب ڈیسک:سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے روابط سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے روابط رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینئیر قیادت سے مشاورت کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے، جب نواز شریف سے کوئی رابطہ ہی نہیں رکھنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ترجیحات مصیبت میں الگ اور اقتدار میں الگ ہوتی ہیں، 

آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے، چنیوٹ کا کامیاب جلسہ سب کی آنکهیں کهولنے کے لیے کافی ہے، بلاول میدان میں اتر چکا اور بلاول پنجاب میں پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اصافہ کرے گا۔

متعلقہ خبریں