جماعت الاحرار صرف افغانستان میں موجود ہے وہی سے پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں,ترجمان دفتر خارجہ

جماعت الاحرار صرف افغانستان میں موجود ہے وہی سے پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں,ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ  جماعت الاحرار صرف افغانستان میں موجود ہے اور وہی سے بیٹھ کر دہشت گرد پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں ۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار  میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اے پی ایس سمیت متعدد دہشتگردحملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، اس حوالے سے افغاستان کو آگاہ کیا تھامگر  افغان حکومت نے شکایات کے باجود دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے لاہور حملے کے حوالے سے افغان نائب سفیر سے بات کی ہے کیونکہ لاہور دہشت گرد حملے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی جو افغانستان میں وجود رکھتی ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ نے  کہا کہ جماعت الاحرار صرف افغانستان میں موجود ہیں ، پاکستا ن جماعت  الاحرار سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی دیکھنا چاہتا ہے ، افغان حکومت ہماری تشیویش دور کرے اس دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں پڑوسی ملک کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ، عالمی برادری  ؓکر لیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے روایتی اور ایٹمی اسلحے کے انبار لگانا خطے میں ہتھیاڑوں کو فروغ دے گا بھارت کی سی پیک دشمنی کے ثبوت دنیا کو دے چکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں