مہمند ایجنسی،ملک دشمن ایجنسیاں علاقے کے امن سے کھیلنا بند کریں، آرمی چیف

مہمند ایجنسی،ملک دشمن ایجنسیاں علاقے کے امن سے کھیلنا بند کریں، آرمی چیف

ویب ڈیسک:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ بہادر قبائلی عوام، پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان مربوط اور منظم رابطے کے زریعے ہی دہشت گردی کے عفریت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باجوڑ اور مہمند ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قبائلی سرداروں اور فوجیوں سے ملاقات کی۔

فوجی جوانوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملے کے مؤثر جواب کو سراہا اور بھرپور جوابی کارروائی پر جوانوں کو شاباش دی۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابقیہ بات آرمی چیف نے مہمند ایجنسی میں دہشت گردی میں جام شہادت نوش کرنے والے سپایوں کے گھر تعزیت اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران کہی۔

آرمی چیف نے متنبہ کیا کہ ملک دشمن ایجنسیاں علاقے کے امن سے کھیلنا بند کریں اور یاد رکھیں کہ ہم تحمل کی پالیسی کے ساتھ ساتھ بھرپور جواب دینے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردگروپ افغانستان میں دوبارہ جمع ہو رہے ہیں اور وہاں سے حملہ آور سرحد کے پار کر کے ہماری سرزمین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہماری سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال نہیں ہورہی ہے اور ہماری اس تحمل کی پالیسی پر دیگر ممالک بھی مثبت ردعمل دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کےتعاون سےدہشت گردی کوشکست ہو رہی ہے دہشت گرد ہمارے معاشرے میں نا اتفاقی پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ہمیں متحد رہ کر دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

آرمی چیف نے مہمند ایجنسی حملے کو ناکام بنانے والے اہلکاروں اور گزشتہ ہفتے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش میں جام شہادت پانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے جذبوں کی تعریف کی اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات میں تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

قبائلی عمائدین سے اپنے خطاب میں آرمی چیف نے اعلان کیا کہ قبائلی علاقوں میں تعلیم، صحت اور دیگرسہولتیں فراہم کریں گے اس موقع پر کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ خبریں