اب کسی سے بھی رعایت نہیں ہوگی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ن

اب کسی سے بھی رعایت نہیں ہوگی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ن

ویب ڈیسک:سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیہون خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا فوری بدلہ لیں گے۔ 

آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری بیان  کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے ضائع ہونے والے خون کے ہر قطرے کا فوری طور پر بدلہ لیا جائے گا قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا فوری بدلہ لیں گے اور اب حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

جنرل قمر باجوہ نے دھماکے کے بعد قوم سے پر امن رہنے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ مسلح افواج دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی، ہم اپنی قوم کے دفاع میں کھڑے ہیں ۔

متعلقہ خبریں