یونس خان ،مصباح الحق اور شاہد افریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

یونس خان ،مصباح الحق اور شاہد افریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ کی  کی جانب سے مصباح الحق ، یونس خان اور شاہدآفریدی  کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوگی جس میں مصباح الحق کو سپرٹ آف کرکٹ ٹرافی، یونس خان کو ایوارڈ اوربوم بوم   شاہد آفریدی کو اعزازات دیئے جائینگے۔

تفصیلاے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق، یونس خان اور شاہد آفریدی کو الوداعی پلان مکمل کر لیا۔ تینوں لیجنڈز کیلئے الوداعی تقریب  25 مئی کو ہوں گی۔ تقریب میں  کپتان مصباح الحق کو سپرٹ آف کرکٹ ٹرافی بھی دی جائے گی یونس خان کو دس ہزار رنز بنانے پر ایوارڈ دیاجائے گا، جبکہ تقریب میں بوم بوم آفریدی کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا ۔

یاد رہے کہ نجم سیٹھی کی جانب سے شاہد آفریدی کو فیئرویل کی پیشکش ہوئی تھی جو آفریدی نے ٹھکرا دی ۔

متعلقہ خبریں