پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت اورعوام کی ترقی کے لیے کوشاں ہے،وزیراعظم

پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت اورعوام کی ترقی کے لیے کوشاں ہے،وزیراعظم

ویب ڈِیسک:وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

کا ہینگ ژو میں معروف ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت اورعوام کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ  پاکستان میں آئی ٹی شعبے کو فروغ دیا ہے،آئی ٹی کے فروغ سے ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز میں مدد ملی ہے، پاکستان میں ای کامرس کے شعبےمیں سرمایہ کاروں کے لیےوسیع مواقع ہیں۔ ای کامرس سےوقت کی بچت اور معلومات تک آسان رسائی ممکن ہوتی ہے،گزشتہ 4 سال میں ای کامرس کے لئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کیاہے۔

 وزیراعظم نوازشریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری چی جون سے  بھی ملاقات کی ، چی جون کی جانب سے  وزیراعظم کو ژی جیانگ صوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا  کہ پاکستان اور چین اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں