چکوال: مونا علاقےکے قریب ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم

چکوال: مونا علاقےکے قریب ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم

ویب ڈیسک: چکوال  میں مونا علاقےکے قریب ٹرک اور وین میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور6زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق   چکوال میں پنڈی روڈ پر مونا علاقےکے قریب وین اورٹرک میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق  ہوگئے  حادثے میں 6 بچے زخمی بھی ہوئے۔

جاں بحق افراد میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں