کابل میں خودکش دھماکا، 4 افراد ہلاک,متعدد زخمی ،

کابل میں خودکش دھماکا، 4 افراد ہلاک,متعدد زخمی ،

ڈیسک:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک سیکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔

وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے دھماکے کی تصدیق کی تاہم فوری طور پر ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے رائٹرز کو بتایا، ' خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا، جس نے کابل میں پل محمد خان کے علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، حملہ آور کا ہدف واضح نہیں تاہم اس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں'۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں