وزیراعظم اور آرمی چیف کا رعد البرق مشقوں کا معائنہ،

وزیراعظم اور آرمی چیف کا رعد البرق مشقوں کا معائنہ،

ڈیسک: وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف خیرپور ٹامیوالی میں ہونے والی رعدالبرق مشق کا معائنہ کررہے ہیں۔

فوجی مشقوں  میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود ، ایئرچیف سہیل امان ، نیول چیف ذکاءاللہ ،وزیردفاع خواجہ آصف،وزیرخزانہ اسحاق ڈار، سعودی افواج کےڈپٹی چیف آف اسٹاف، اسپیکرایازصادق اورمشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ بھی موجود ہیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نےرعدالبرق مشق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایڈونچرکا بھرپور جواب دینے کے لیے تیارہیں، پاک آرمی نے مختلف مشقوں کی سیریزکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف ہتھیاروں سے دشمن کادفاعی نظام تباہ کرنےکامظاہرہ ہوگا، اس مشق میں پاک فضائیہ بھی مدد دے گی۔

پاک فوج کی مشق میں الخالدٹینک کے ذریعے دشمن کے ٹینکس کو تباہ کرنے میزائل کے ٹارگٹ کو ہٹ کرنے کا مظاہرہ کیا گیا ۔

مشقوں میں شامل ٹینک اورآرٹلری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنارہے ہیں جبکہ پاکستان میں تیارہونے والےڈرون براق کاعملی مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔ ایف16،جےایف17،میراج اورایف 7 طیارےمشق میں شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں