ٹوئٹر آن لائن بدکلامی کے خاتمے کیلئے سرگرم

ٹوئٹر آن لائن بدکلامی کے خاتمے کیلئے سرگرم

ڈیسک: سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو صارفین کو ویب سائٹ پر ہراساں کرنے والے پیغامات اور بدکلامی سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند سالوں میں انٹرنیٹ پر بدکلامی ، ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ٹوئٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام رویئے لوگوں کو ٹوئٹر یا کسی بھی پلیٹ فورم کے استعمال سے روکنے کا باعث بنتے ہیں، بدزبانی اور بدکلامی کے خدشے کی وجہ سے کسی معاملے پر لوگوں کی مختلف آرا سامنے نہیں آ پاتیں، جو کہ آگے بڑھنے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

چند صورتحال میں یہ رویہ انسانی وقار کے لیے ایک خطرہ محسوس ہوتا ہے جس کے تحفظ کے لیے ہم سب کا آواز اٹھانا نہایت ضروری ہے۔