ایم کیو ایم کے دروازے پرویز مشرف اورعشرت العباد کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں،خواجہ اظہار الحق

ایم کیو ایم کے دروازے پرویز مشرف اورعشرت العباد کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں،خواجہ اظہار الحق

ڈیسک: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق صدر پرویز مشرف سمیت سب کے لیے ان کی جماعت کے دورازے کھلے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ مئیر کراچی کی رہائی پر ایم کیو ایم کی طرف سے پورے کراچی کو مبارک باد دیتا ہوں، وسیم اختر ایم کیو ایم پاکستان کے مئیر ہیں وہ باہر آکر دل جوئی سے کام کریں گے اور عوام کو فرق واضح نظرآئے گا، جو ہمارا کام نہیں وہ بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اختیارات کے بغیر کچرے کے سمندر میں اترنے کو تیار ہیں تاہم اگر اختیارات نہ ملے تو احتجاج کریں گے۔

متعلقہ خبریں