وزیر اعظم نوازشریف سے قومی سلامتی مشیر ایچ آر میک ماسٹر کی ملاقات

وزیر اعظم نوازشریف سے قومی سلامتی مشیر ایچ آر میک ماسٹر کی ملاقات

ویب ڈیسک: وزیر اعظم نوازشریف سے قومی سلامتی میک ماسٹر کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات ،خطے اور افغانستان کی صورتحال سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی قومی سلامتی مشیر میک ماسٹر نے ملاقات کی ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے کی صورت حال، افغانستان میں امن اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم نواز شریف نے پاکستان اوربھارت کے درمیان اختلافات دورکرانے کے لیے صدر ٹرمپ کی آمادگی کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہپاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مضبوط شراکت کا خواہاں ہے اور پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات سے اعتدال پسند اور جمہوری ملک کی بنیاد رکھ رہے ہیں، عالمی برادری پاکستان میں معاشی ترقی کااعتراف کرتی ہے۔

اس سے قبل امریکی مشیر برائے قومی سلامتی میک ماسٹر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات  کی جس میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ،سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے شرکت کی ۔

ملاقات میں مشیر خارجہ نے امریکی قومی سلامتی مشیر ایچ آرمیک میک ماسٹر کو پاک ، بھارت تعلقات، کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان میں بھارتی مداخلت اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور پاکستان دشمن سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں