مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کیخلاف ایف آئی آر درج

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کیخلاف ایف آئی آر درج

ویب ڈیسک:مقبوضۃ کشمیر میں نوجوان کو بمپر کے ساتھ باندھنے والے بھارتی فوجیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے پتھروں سے بچنے کے لیے نہتے کشمیری کو جیپ کے ساتھ باندھ کر کئی کلومیٹر تک گھمایا،ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل  ہو گئی جس کے بعد بھارتی حکومت اور فوج کو سخت تنقید کانشانہ بنایا گیا ۔

واقعے کے بعد بھارتی فوجیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔پولیس نکا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نوجوان کے اغوا اور اس کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں