نوشہرہ :اکبرپورہ کے علاقے بالو میں بیٹے نے باپ سمیت خاندان کے چار افرداکو بے دردی سے قتل کر دیا

نوشہرہ :اکبرپورہ کے علاقے بالو میں بیٹے نے باپ سمیت خاندان کے چار افرداکو بے دردی سے قتل کر دیا

نوشہرہ کےعلاقےاکبرپورہ میں ایک شخص نےفائرنگ کرکےباپ،بھائی اور2بھتیجوں کوقتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ  کے نزدیک بالو میں بیٹے نے اپنے اوپر درج مقدمات ختم کرنے کیلئے  اپنے باپ سے زمین فروخت کرنے کا کہا لیکن گھروالوں نے زمین فروخت کررنے سے انکار کر دیا ،جس کے بعد  ملزم نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے نتیجے میں کاندان کے چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کا والد ،بھائی ،بھتیجا اور بھتیجی شامل ہے

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس مقابلے سمیت مختلف مقدمات   میں ملوث تھا

متعلقہ خبریں