این اے 120ضمنی انتخاب ،مسلم لیگ ن امیدوار لندن روانہ

این اے 120ضمنی انتخاب ،مسلم لیگ ن امیدوار لندن روانہ

ویب ڈیسک :این اے 120 ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے  امیدوارکلثوم نواز نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز طبی معائنے کیلئے  لاہور ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئیں۔

پی پی پی اور پی ٹی  آئی کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی امیدوار کی آج سہ پہر 3 بجے طلب کر رکھا ہے۔

ٹکٹ کی تفصیل کے مطابق کلثوم نواز 24 ستمبر کووطن واپس پہنچیں گی ۔

 شریف فیملی کے ترجمان کے مطابق  کلثوم نواز تین روز میں واپس آجائیں گی۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی امیدوار کو آج سہ پہر 3 بجے طلب کر رکھا ہے۔

 واضح رہے کہ لاہوراین اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روزہے ۔

این اے 120 کی نشست پرپولنگ 17 ستمبر کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں