این اے 120معرکہ،اعتراضات مسترد رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 120معرکہ،اعتراضات مسترد رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 120 ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

 الیکشن کمیشن نے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی  امیدوار یاسمین راشد ریٹرننگ آفیسر کے روبرو پیش  ہوئی ،یاسمین راشد نے ن لیگ امیدوار نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کروا دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز پر 25 اعتراضات لگائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم  نوازکو  قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ کلثوم نواز نے ایف زیڈ ای کمپنی سے حاصل آمدن ظاہرنہیں کی ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کا اقامہ بھی تھا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا الیکشن کمیشن سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ۔۔۔۔

کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑ سکتیں۔

 نواز شریف پارٹی کے صدر تھے جو نا اہل ہوچکے ہیں۔

 نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن ختم ہوچکی ہے۔

کلثوم نواز نے اثاثوں کی تفصیلات بھی نہیں لگائیں۔

متعلقہ خبریں