پاکستان میں جمہوری نظام کو مختلف حربوں سے ہٹایا گیا،وزیرداخلہ احسن اقبال

پاکستان میں جمہوری نظام کو مختلف حربوں سے ہٹایا گیا،وزیرداخلہ احسن اقبال

ویب ڈیسک :سیاسی عدم استحکام کے باعث نہ صرف پاکستان کی ترقی کا سفر متاثر ہوا بلکہ جمہوری نظام کو مختلف حربوں سے روکا گیا،وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آبادمیں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ  احسن اقبال کا کہنا تھاکہ نوے کی دہائی میں پاکستان کی ترقی کی شرح بلند ترین تھی تاہم 2،2 سال میں حکومتیں برطرف کرکے اس دہائی کو غیر مستحکم کردیا گیا۔ملک نے بے سرو سامانی اور کسمپرسی کی حالت میں ترقی کا سفرشروع کیا70 سال قبل بزرگوں  قربانیاں دیں جس کے بعد  وطن پاکستان معرض وجود میں آیا ۔ان کا کہنا تھاکہ  1960  میں پاکستان کو جاپان کے بعد ابھرتی معیشت  سمجھا کہا جاتا تھا۔وزیر داخلہ احسن اقبال کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں جمہوری نظام کو مختلف حربوں سے ہٹایا گیا ترقی کرنے والے ممالک میں طویل استحکام کا دور نظر آئے گا لیکن پاکستان میں 70 سال میں ایک بھی جمہوری وزیراعظم 5 سال پورے نہ کرسکا۔

متعلقہ خبریں