سردار یعقوب ناصر مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر منتخب

سردار یعقوب ناصر مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر منتخب

ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن  کی مرکزی مجلس عاملہ نے سردار یعقوب ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاوس اسلام آباد میں مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت   مسلم لیگ ( ن ) کے چیئرمین راجا ظفر الحق  نے کی ۔

مسلم لیگ ( ن ) کے چیئرمین راجا ظفر الحق نے قائم مقام صدر کے لئے سردار یعقوب ناصر کا نام پیش کیا جس کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔

سردار یعقوب ناصر ن ن لیگ کی سینیئر رہنما ہےاور  2015 میں انہیں مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹر بنایا گیا۔

سینیٹر سردار یعقوب ناصر پارٹی کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے جب تک پارٹی صدر کا انتخاب نہیں ہوجاتا۔

واضح رہے نوازشریف کی نااہلی کے بعد  پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی صدارت کا عہدہ خالی ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں