حویلیاں طیارہ حادثے کی میتوں کی آبائی علاقوں کو منتقلی کاعمل مکمل

حویلیاں طیارہ حادثے کی میتوں کی آبائی علاقوں کو منتقلی کاعمل مکمل

ڈیسک: طیارہ حادثے میں جاں بحق مزید 11 افراد کی میتیں چترال میں ان کے آبائی علاقوں کو پہنچادی گئی ہیں۔

جس کے ساتھ ہی پاکستانی افراد کی میتوں کی منتقلی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

سانحہ حویلیاں میں جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی میتیں نور خان ایئر بیس سے پاک فضائیہ کے خصوصی سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے چترال پہنچادی گئی ہیں۔

جن افراد کی میتیں چترال پہنچائی گئی ہیں ان میں 6 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

اور ان کے نام گل نورانی، مرزا گل، ثمینہ گل، زاہدہ پروین، فرحان علی اور حسن علی ہیں جب کہ دیگر افراد کے نام  احترام الحق، عائشہ عثمان، محمد علی خان، محمد خان اور سلمان زین العابدین ہیں۔

پمزانتظامیہ کا کہنا ہے کہ 11 میتوں کی منتقلی کے بعد طیارے میں سوار تمام پاکستانی افراد کی میتوں کی منتقلی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

تاہم 3 غیرملکیوں کی میتیں اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ ہیں

متعلقہ خبریں