بلوچستان ، مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

بلوچستان ، مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

ڈیسک:کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نوکنڈی میں کوئٹہ سے تافتان جانے والی کوچ تیزرفتاری کے باعث ٹرالرسے ٹکرا گئی۔

تصادم کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو دالبندین اسپتال منتقل کیا گیا ۔

جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ایک اورزخمی دم توڑگیا جب کہ دیگرزخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں