صدارتی انتخابات میں میری شکست کے ذمہ دار روسی صدرہیں، ہیلری کلنٹن

صدارتی انتخابات میں میری شکست کے ذمہ دار روسی صدرہیں، ہیلری کلنٹن

ڈیسک:غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی صدارتی انتخابات کی شکست خوردہ ہیلیری کلنٹن نے روسی صدر ولادی میرپیوٹن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے،،

کہ روسی صدر نے اپنی ذاتی رنجش کے باعث ہمارے انتخابی عمل اور جمہوریت کے خلاف خفیہ سائبر حملوں کی ہدایت کی۔

نیویارک میں اپنی صدارتی مہم کے معاونین سے خطاب کرتے ہوئے ہیلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ،،

5 سال قبل 2011 میں بطور وزیرخارجہ انہوں نے روسی پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کا ذکر کیا تھا ۔

اور اسی ذاتی خلش کو دل میں رکھے ہوئے روسی صدر ولاد میرپیوٹن نے ہمارے انتخابی عمل اور ہماری جمہوریت کے خلاف خفیہ سائبر حملوں کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں