چینی بحریہ نے امریکی بحری ڈرون قبضے میں لے لیا،

چینی بحریہ نے امریکی بحری ڈرون قبضے میں لے لیا،

 ڈیسک:غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی بحریہ   امریکی ڈرون کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں فلپائین کی فوجی بندرگاہ،

سوئبک بے سے 50 میل شمال مغرب کی جانب چینی بحریہ کے ایک جہاز اے ایس آر 510 نے

امریکی جہاز بوڈچ سے 500 گز کے فاصلے پر آ کر ایک چھوٹی کشتی سمندر میں اتاری اور اس ڈرون یا یو یو وی کو اٹھالیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی جہاز بوڈچ نے چینی بحری جہاز سے ریڈیو کے ذریعے رابطہ کیا،لیکن اس کو نظر انداز کر دیا گیا۔

پینٹاگان میں ہونے والی ایک پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارتِ دفاع کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے کہا کہ ،،

امریکی ڈرون چین نے پکڑ لیا ہے جو زیر آب ’چینلز‘ کے نقشے حاصل کرنے کے ایک پروگرام کا حصہ ہے اور یہ کوئی خفیہ کارروائی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں