پشاور: باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی پرخودکش دھماکا،2اہلکار شہید

پشاور: باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی پرخودکش دھماکا،2اہلکار شہید

ویب ڈیسک : پشاور باغ ناران کے قریب دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں ایف سی کے میجر شیران سمیت 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے

واقعے میں دو خواتین سمیت چار شہری بھی زخمی ہوئے 

تفصیلات کے مطابق پشاور میں باغ ناران کے قریب ڈیوٹِ پر مامور ایف سی کی گاڑی کو دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہوئے خودکش موٹرسائیکل سوار ندھماکے سے اڑا دیا

دہشتگردی کے اس واقعے میں ایف سی کے میجر شیران  اور ایک جوان شہید ہوئے جبکہ دو سیکیورٹی اہلکاروں کو زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا،

جائے حادثہ پر موجود 4 شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں ایچ ایم سی منتقل کر دیا گیا ،

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا  

ایف سی کی گاڑی باغ ناران سے گزر رہی تھی ، خود کش حملہ آور نے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، 4 شہری زخمی بھی ہوئے

 گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے دھماکے میں ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا دہشت گرد قوم کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ خبریں