ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی کرپشن الزامات پر گرفتار

ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی کرپشن الزامات پر گرفتار

ویب ڈیسک : ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو کرپشن الزامات پر حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی عدالت میں  صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون سے مالی بدعنوانی سمیت مختلف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

حسین فریدون کوسرکاری انشورنس کمپنی میں بدعنوانی کے کیس میں حراست میں لیا گیا  ،

 عدالتی ترجمان کا کہنا ہے کہ حسین فریدون کو سرکاری انشورنس کمپنی میں بدعنوانی کے اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب حسین فریدون نے مالی بدعنوانی اور اس قسم کے دیگر الزامات کی تردید کی ہے

متعلقہ خبریں