شریف خاندان کے افراد کی تلاشی جاری ہے ،جہانگیر ترین

شریف خاندان کے افراد کی تلاشی جاری ہے ،جہانگیر ترین

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے سینیئررہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے افراد کی ایک ایک کرکے تلاشی لی جارہی ہے۔

  جہانگیر ترین نے کہا ہے شہبازشریف کو حدیبیہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پرجےآئی ٹی میں بلایا گیاہے۔ کیوں کہ حدیبیہ معاملہ التوفیق انویسٹمنٹ فنڈز کے قرض کے ذریعے لندن کی جائیدادوں سے جڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں آج کی تفتیش میں شہباز شریف کیسی کارکردگی دکھاتے ہیںاور تفتیش کی ساری کہانی پیشی کے بعد ملزم کی باڈی لینگویج سے واضح ہوگی۔

متعلقہ خبریں