جے آئی ٹی کے رویئے سے جانبداری کی بو آرہی ہے،مصدق ملک

جے آئی ٹی کے رویئے سے جانبداری کی بو آرہی ہے،مصدق ملک

ویب ڈیسک:وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک  نے کہا ہے کہ وزیراعظم  نواز شریف  کا نام پاناما لیکس مین نہیں لیکن پھر بھی خود کو احتساب کے لئے پیش کرکے مثال قائم کی۔لیکن اس کے باوجود جے آئی ٹی کے رویئے سے تعصب اور جانبداری کی بو آتی ہے۔

پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس ک کرتے ہوئےوزیراعظم کے ترجمان  مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا نام پاناما  لیکس میں نہیں ہےملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایک منتخب وزیراعظم نے خود کو   بغیرکسی پروٹوکول کے بغیر ذاتی گاڑی میں تفتیشی ٹیم  کے سامنے پیش ہوئے اورخود کو  3 نسلوں کے حساب کے لئے پیش کیا۔

نوازشریف  آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں لیکن جے آئی ٹی کا جو رویہ شریف فیملی کے ساتھ چل رہا ہے اس میں تعصب اور جانبداری کی بو آتی ہے۔

متعلقہ خبریں