جےآئی ٹی کاکوئی بھی فیصلہ تحفظات کا جواب دیےبغیرنامکمل ہوگا ،مریم اورنگزیب

جےآئی ٹی کاکوئی بھی فیصلہ تحفظات کا جواب دیےبغیرنامکمل ہوگا ،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک: وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  جے آئی ٹی پر وزیراعظم اورشریف فیملی کے آئینی و قانونی تحفظات ہیں جےآئی ٹی کاکوئی بھی فیصلہ تحفظات کا جواب دیےبغیرنامکمل ہوگا۔

 اسلام آباد میں جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر مملکت مریم  نے کہا ہے کہ آئین،قانون کےاحترام میں جے آئی ٹی میں پیش ہونا نواز شریف کیلیےفخرکی بات ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ  جے آئی ٹی کے عمل پر تحفظات ہمارا قانونی حق ہے ۔ جے آئی ٹی پر وزیراعظم، شریف فیملی نے تحفظا ت سپریم کورٹ میں پیش کیے ہیں جے آئی ٹی کا فیصلہ متنازع ہو گا کیو ں کہ  جےآئی ٹی کاکوئی بھی فیصلہ تحفظات کا جواب دیےبغیرنامکمل ہوگا ۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن سے فرار ہیں  اور یہ عمران خان کیلیےشرمناک بات ہے وہ ملزم ہیں اور عدالتوں سے فرار ہیں ، نوازشریف کی بنائی گئی سڑکوں پرپھرناعمران خان کی بدقسمتی ہے ، مریم اورنگزیب   نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ جس جس کےخلاف کرپشن کا کیس ہے سپریم کورٹ تیزی سے فیصلہ کرے۔

متعلقہ خبریں