بکیز کے ساتھ رابطےاور کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسانےکے الزام میں اور ایک اور کھلاڑی فارغ

بکیز کے ساتھ رابطےاور کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسانےکے الزام میں اور ایک اور کھلاڑی فارغ

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر اوپنر شاہ زیب حسن کو بھی چارج شیٹ جاری کردی ہےاور شاہ زیب حسن کو ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے سے بھی عبور طور پر معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شاہ زیب حسن نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی ہیڈکواٹرز میں اینٹی کرپشن یونٹ سے ملاقات کی،پی سی بی نے شاہ زیب کا مؤقف سننے کے بعد شاہ زیب حسن کو معطل کردیا اور چارج شیٹ جاری کر دی ہے جس کا جواب انھیں 14 روز میں داخل کرانا ہوگا۔

چارج شیٹ میں شاہ زیب حسن پر الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے بکیز کے ساتھ رابطہ کیا  پی سی بی کو مطلع کرنے کے بجائے تاخیری حربے استعمال کئے، ان پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے دوسرے کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسایا۔

متعلقہ خبریں