پاک چین دوستی منفرد ہے اور اس کا کوئی ثانی نہیں ،آرمی چیف

پاک چین دوستی منفرد ہے اور اس کا کوئی ثانی نہیں ،آرمی چیف

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستانہ تعلقا ت کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق  بیجنگ میں  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، ملاقات میں جیو پولیٹیکل صورتحال اور خطے کے امن و سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر  آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہ تھاکہ  پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ پاکستان اسی جوش و جذبہ سے دوستی کوآگے بڑھانا چاہتا ہے۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی گہری دوستی کی قدر کرتا ہے اور مستقبل میں بھی اسی جوش ولولے کے ساتھ اسے جاری رکھنا چاہتا ہے۔ملاقات میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہناتھاکہ مختلف چیلنجز کے باوجود پاکستان کے اپنے ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان سے اچھے تعلقات قابل تحسین ہیں۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے چین کی حمایت اورتعاون پرشکر یہ ادا کیا اوراہم مسائل پر پاکستان کی سفارتی حمایت پر چینی وزیرخارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ خبریں