سوشل میڈیا پر توہین رسالت طوفان بد تمیزی ہے اس کو فورا بند ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

سوشل میڈیا پر توہین رسالت طوفان بد تمیزی ہے اس کو فورا بند ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک:جمیعت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالت  برداشت سے باہر ہےتوہین رسالت کے قانون کو ہر گز تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےجمیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالت طوفان بد تمیزی ہے اس کو فورا بند ہونا چاہیئے، ریاست ناموس رسالت کے لئے جنگ لڑے۔ پاکستان میں توہین رسالت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے، وزیر اعظم سے ملاقات کرکے تحفظات سے آگاہ کریں گے، توہین رسالت کے قانون کو ہر گز تبدیل نہیں ہونے دیں گے، ناموس رسالت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو دہشتگردی کے واقعات نے متاثر کیا،پاکستان کی حقیقی خودمختار ی کے لیے بیرونی مداخلت روکنا ہوگی۔ اگر پاکستان کی تمام قیادت فوجی عدالت پر متفق ہے تو ہماری بھی اولین ترجیح امن و امان ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملکی وقار اور سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، ہم نے ہمیشہ پاکستان میں امریکی مداخلت کو مسترد کیا ہے، پڑوسی ملک کا استحکام ہمارے فائدے میں ہےپاک افغان مسائل کا حل مل بیٹھ کے حل کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں