شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ‘2خودکش بمبار ہلاک

شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ‘2خودکش بمبار ہلاک

ویب ڈیسک:چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقےمچنی عائشہ کور میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہیدجبکہ دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پر 2 خودکش بمباروں نے حملہ کیا تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنادیا اور دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی بھی ہوا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز  علاقے میں سرچ آپریشن  شروع کر دیا۔

متعلقہ خبریں